بونی (پریس ریلیز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انسداد بدعنوانی مہم کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں اور دفاتر میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے خصوصی پروگرامات اور واک کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات کے مطابق آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کی جانب سے خصوصی پروگرام اور واک کا اہتمام کیا گیا۔انسداد بدعنوانی کے حوالے سے واک میں کالج ہذا کے پرنسپل سمیت فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی۔ان پروگراموں میں بدعنوانی جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کے لیے طلبہ، سرکاری ملازمین اور عوام کو آگاہ کیا گیا۔ سٹوڈنٹس نے کرپشن کے خلاف اپنے کردار کو موثر طریقے سے ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔





