تحصیل تورکھو کے ہیڈ کوارٹر مقام شاگرام سے تعلق رکھنے والے چترال پولیس کے ریٹائرڈ حوالدار حاجی خان مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئے ہیں انا للہ وا انا الیہ راجعون مرحوم کو دو دن پہلے فالج کا ہلکا اٹیک ھوا تھا جسے فورآ پشاور پہنچایا گیا تھا جہاں طبیعت مزید خراب ہونے کی بنا پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور لے جایا گیا جہاں پہنچتے کی انھوں نے جان ،جان آفرین کے سپرد کردی ان کی جسد خاکی کو پشاور سے چترال پہنچا کر آبائی علاقہ شاگرام تورکھو کے لئے روانہ کیا گیا ہے ،مرحوم کا نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن11بجے تور نغور شاگرام میں ادا کرنے کے بعد انکے آبائی قبرستان تور نغور شاگرام میں سپرد خاک کی جائیگی ،
