Skip to content

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی اراکین کا اجلاس

لاہور(شوشل میڈیا رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی و صوبائی نظم کا اجلاس منعقد ہوا، ملکی و تنظیمی امور پر مشاورت و پلاننگ کی گئی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، مولانا عبدالحق ہاشمی، خالد رحمٰن، سید فراست شاہ، ممتاز حسین سہتو، شیخ عثمان فاروق،اصوبائی امراء مولانا محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم ،سید ذیشان اختر، عنائت اللہ خان، عبدالرزاق عباسی، امیر حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے شرکت کی۔