Skip to content

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کی زیر صدارت اجلاس

بونی (پریس ریلیز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے نتیجے میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جناب معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تیل اور آٹے کی قیمتوں میں کمی اور اس کے نتیجے میں آٹے کے نرخ اور وزن میں کمی بیشی نیز کوکنگ آئل، گھی، سبزی، فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔تفصیلی مشاورت کے بعد بعض اشیائے خوردونوش جن میں گوشت، سبزیاں اور پھل شامل ہیں کی قیمتوں میں رد و بدل پر اتفاق کیا گیا جسے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی باقاعدہ منظوری کے بعد عوام الناس کے لیے مشتہر کیا جائے گا۔