Skip to content

اسمبلی فلور پر عبداللطیف کا وزیر اعظم کی نقل اتار پر ن لیگ چترال کی معافی کی درخواست منظور،ایم این اے غزالہ انجم کا شکریہ

چترال (محمد کوثر ایڈووکیٹ )سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں محمد کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چترال سے منتخب ایم این اے عبدالطیف کا اسمبلی فلور پر وزیراعظم جناب میاں شہباز شریف کی نقل اتارنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ وفاقی وزیر محترم رانامشہودصاحب کی وساطت سے پورے چترال کےعوام کی طرف سے ایم این اے غزالہ انجم صاحبہ نے وزیراعظم سے معافی مانگی اور کہا کہ چترال کی عوام اپنے نمائندےکی غلط حرکت پر شرمندہ ھیں۔غزالہ صاحبہ نے رانا مشہود صاحب کو یقین دلایا کہ چترال کی عوام قائد محترم نوازشریف صاحب اوروزیراعظم جناب میاں شہبازشریف صاحب کی خدمات کے معترف اور دل سے وزیراعظم صاحب کو چاھتےھیں۔وفاقی وزیر نے نہ صرف غزالہ انجم صاحبہ کاشکریہ ادا کیا بلکہ مذکورہ معافی کاپیغام وزیراعظم صاحب تک پہنچایا جس پر وزیراعظم صاحب نے ایم این اے غزالہ انجم صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ھے بلکہ بہت جلد چترال کےلئے مزید ترقیاتی کام کرنے کی یقین دہانی کی ھے۔مسلم لیگ ن چترال وزیراعظم جناب شہبازشریف صاحب کا تہہ دل سےشکریہ ادا کرتاھے کہ انہوں نے اپنی خاندانی شرافت و اعلی ظرفی کامظاھرہ کرکے حقیقی حکمران ھونے کاثبوت دیا۔ھم محترم رانا مشہود صاحب کابھی شکریہ ادا کرتےھیں کہ انہوں نے نہ صرف مذکورہ پیغام وزیراعظم تک پہنچایا بلکہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں چترال کو اھمیت دینےکی یقین دھانی کی۔چترال کےعوام سےگذارش ھے کہ شر پسندوں کےجھوٹے دعووں اور دھوکےپہ مبنی پاکستان مخالف بیانئے کو مسترد کریں۔اگر چترال ترقی چاھتاھےتو چترال کے عوام کو سنجیدہ فیصلے کرنے ھونگے۔چترال کےھرمحکمےمیں ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانےپہ صوبائی سرکار گھپلوں میں غرقان ھے۔بہت جلد نیب سمیت دیگر اینٹی کرپشن کے محکمے متحرک ھونگےاس وقت چترال کےعوام کو علم ھوگا کہ مدینے کی ریاست کے نام پہ انکےساتھ کیا فراڈ کیاجاتارھاھے۔