Skip to content

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز چترال لوئر کاچترال شندور روڈ کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ

چترال لوئر (پریس ریلیز)چترال شندور روڈ کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ریاض احمد نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ، اور لینڈ ایکوزیشن ٹیم کے افسران کے ہمراہ کاری، راغ، مروئی اور کوغزی کے مقامات پر چترال شندور روڈ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف مقامات پر جاری ارتھ ورک، سب گریڈ، ڈرینج سٹرکچرز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ لینڈ ایکوزیشن کے عمل میں درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا، اور متعلقہ ٹیم کو ان مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیراتی معیار کو مزید بہتر بنانے اور کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔ مزید براں متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ منصوبے کو مقررہ مدّتِ تکمیل کے اندر معیاری تقاضوں کے عین مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔