Skip to content

اراکین قومی اسمبلی نے ایماندار ی اور سچائی کی عظیم مثال قائم کردی،اسپیکر کے اعلان پر بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردئے

اسلام آباد (آن لائن نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  ایوان میں اس وقت کھل بھلی مچ گئی جب کسی رکن کے  پیسے  زمین پر گرگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے  پیسے ایوان  میں لہرا کر  پوچھا کہ یہ کس کے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے  زمین پر گر گئے تھے۔اس موقع پر  پیسے لینےکے لیے متعدد اراکین  نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ  یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔اجلاس ختم کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ یہ  اقبال آفریدی کے پیسے تھے جو انہیں واپس کردیے گئے ہیں۔یہ حال ہے ہمارے ارکان اسمبلی کی یہ ہے ان کی ایمانداری اور سچائی کی کہانی ۔اب سوال یہ ہے کہ یہ بوکھے عوام کی خدمت کریں گے کیا۔ ان کی امانت داری کی یہ داستانیں ہیں