لاہور (اسٹاف رپورٹ)احاد ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ حلقہ لاہور کےممبران کا چترال کلچر سنٹر برانچ گلشن راوی لاہوراہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چترال تریچ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سال 2026 ء کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس میں ریٹائرڈ حوالدار میجر طیب ، حیدر ولی شاہ، مفتی ظفر چشتی صاحب مفتی رشید احمد قاری فیض اللہ ،قاری نظیر اللہ ،ایڈووکیٹ اسد اللہ حیدر ،نور احمد اور قاری ابو بریرہ قصوری،قاری عبدلمتین اور مختار احمد سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی شرکاء کے لئے چترال کلچر سینٹر کے سی ای او قاری اعظم زکی کی طرف سے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا



